’کشمیر کا مسئلہ حل کرو مجھے پاکستان جانا ہے: رشی کپور

انڈین اداکار رشی کپور سوشل میڈیا میں کافی ‘ان’ رہتے ہیں۔ خاص طور پر اپنے ٹویٹس کی وجہ سے انھیں اکثر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کبھی یہ تنقید ان پر پاکستانی کرتے ہیں اور کبھی خود ہم وطن انھیں آڑے ہاتھوں لے لیتے ہیں۔
اس بار انھوں پاکستان کے زیر انتظام اور انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کی ملکیت پر ایک ٹویٹ کی جسے 19گھنٹوں کے دوران ساڑھے چھ ہزار لوگوں نے پسند کیا، 12 سو نے ری ٹویٹ کیا اور 27 سو افراد اس پر کمنٹ کر کے بحث میں شامل ہوگئے۔
رشی کپور نے اپنے ٹویٹ کا آغاز ’سلام‘ سے کیا اور اختتام ’جئے ماتا دی‘ سے۔
انھوں نے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ‘فاروق عبداللہ جی سلام، میں آپ سے بالکل متفق ہوں۔ جموں اور کشمیر ہمارا، اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر ان کا ہے۔ یہی واحد طریقہ ہے اپنے مسئلے کو حل کرنے کا۔ اسے تسلیم کرلیں، میں 65 برس کا ہوگیا ہوں اور میں مرنے سے قبل پاکستان دیکھنا چاہتا ہوں۔ میں چاہتا ہوں کہ میرے بچے اپنے آبائی علاقے کو دیکھیں۔ بس کروا دیجیئے۔ جئے ماتا دی!’

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back To Top