آسٹریلوی اداکارہ ریبل ولسن اینٹرٹینمٹ کی دنیا میں جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے بارے میں بتانے والی نئی ہالی وڈ سٹار ہیں۔
ایک سلسلہ وار ٹویٹس میں ریبل ولسن نے الزام لگایا کہ ’ایک اعلیٰ درجے کے مرد سٹار‘ نے ان سے بار بار ایک فحش حرکت کرنے کو کہا تھا۔
انھوں نے کہا کہ ’میں نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا کیونکہ یہ سب انتہائی برا تھا۔‘